اسلام آباد: سیلاب زدگان کے فنڈ ریزنگ کیمپ پرحملہ، امدادی سامان لوٹ لیا

ورادات کے دوران ڈاکو رضا کاروں کے موبائل اورموٹرسائیکل بھی لے اُڑے

وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں قائم نجی فلاحی تنظیم کے کیمپ سے ڈاکو سیلاب زدگان کے لیے اکٹھا کیا جانے والا امدادی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک بیان میں صحافی رضوان غلزئی نے بتایا کہ “اسلام آباد کے علاقے پی ڈبلیو ڈی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکو کیمپ سے سیلاب زدگان کے لئے جمع کیا گیا تمام سامان اورنقدی لے کر فرار ہوگئے، جبکہ جاتے جاتے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کے موبائل اور موٹرسائیکل بھی لے کر فرار ہوگئے۔

افسوسناک واقعے پرسوشل میڈیا صارفین کا اظہارافسوس

سیلاب زدگان کے لئے قائم فنڈ ریزنگ کیمپ سے سامان کی چوری ہونے کی خبر کے منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

صحافی مونا خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو ٹیگ کرکے لکھا کہ اب آپ کو تمام امدادی کیمپوں پہ پہرہ بھی دینا ہوگا، جس کے جواب میں امیر کاظمی نے لکھا حیرت ہے کہ لوگوں کو خدا کا خوف بھی نہیں رہا، لُٹے ہوئے لوگوں کو بھی لوٹ لیا۔

سوشل میں میڈیا پر خبر وائرل ہونے بعد ہی وفاقی دالحکومت کی پولیس کی جانب سے تصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، ساتھ یقین دہانی کروائی گئی کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں