ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیاد پر نمایاں اضافہ ریکارڈ

 ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 16 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69285 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.8 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار63692 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح 16 نومبرکوختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3132 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 8.8 فیصدزیادہ رہی، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2879 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32598 بیرل، پی پی ایل 12528 بیرل، پی اوایل 5122 بیرل اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار870 بیرل ریکارڈ کی گئی، اسی طرح اوجی ڈی سی کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار751 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 677 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 70 ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس اوسط یومیہ پیداوار620 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں