حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام، چینی برآمد کرنیکی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد  حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی وافر مقدار میں ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوگرملزایسوسی ایشن نے موجودہ اسٹاک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ نہیں کیا جب کہ سندھ میں 40 فیصد گنے کی پیداوار کم ہونے کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے مطابق چینی کے اسٹاک کی صورتحال واضح ہونے تک برآمد کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ گنا کم پیدا ہو اور ہمیں چینی درآمد کرنی پڑ جائے۔

ق لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے واضح طور پر کہا کہ مہنگی چینی باہر سے درآمد کر کے کیسز بھگتنا نہیں چاہتے ہیں، جمعرات کو شوگر ملز ایسوسی ایشن سے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں