پروین رحمان قتل کیس: سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا گیا عدالت نے ملزمان کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی

سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں مجرمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سنا تے ہوئے مجرمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں اور سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ مجرمان دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں تو رہا کردیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالت نے پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کو 17 دسمبر 2021 میں سزائیں سنائی تھیں۔

واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 2013 میں کراچی کے علاقے منگھو پیر میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہی تھیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں