فیفا ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو شکست، ایکواڈور کامیاب

دوحہ  فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں ایکواڈور نے میزبان ملک قطر کو 0-2 سے شکست دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا میچ قطر کے شہر الخور کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں 60 ہزار کا گنجائش والا اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

میچ کے آٹھویں منٹ میں ایکواڈور کی ٹیم نے فٹبال کو میزبان قطر کے خلاف گول کیا لیکن میچ ریفری نے فاؤل قرار دیے کر گول مسترد کردیا۔

فاتح ٹیم ایکواڈور کی جانب سے پہلا گول تجربہ کار کھلاڑی اور کپتان اینر ویلنسیا نے کھیل کے 16 ویں منٹ میں پنالٹی کک پر کیا جس کے بعد 31 ویں منٹ میں ایکواڈور نے دوسرا گول بھی کردیا۔

میچ میں وقفے تک اسکور دو صفر تھا جب کہ دوسرے ہاف میں بھی ایکواڈور کا پلڑا بھاری رہا، مبصرین کے مطابق قطر کی ٹیم نے بھی قدرے بہتر کھیل پیش کیا لیکن میچ نہ جیت سکی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق میچ کے دوسرے ہاف میں قطرکو گول کرنے کے دو تین اچھے مواقع ملے لیکن وہ ضائع ہو گئے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں