بین الصوبائی کوئٹہ روڈ آئے روز لینڈ سلائنڈنگ سے ناکارہ ہوچکا ہے ،ایمرجنسی فنڈزجاری کرکے بحال کیاجائے۔ عبد السلام ناصر
.ڈیرہ غازیخان قومی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر روزانہ پانچ ہزار سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں راکھی گاج کے مقام پر آئے روز لینڈ سلائنڈنگ سے روڈ کئی کئی دنوں تک بلاک رہتا ہے جس سے ڈرائیورز اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔پچھلے کئی دنوں سے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائنڈ نگ سے روڈ بند تھا ، دو ڈرائیورز کی اموات بھی ہوئی ہیں، ایمبلنسوں میں مریض اور میتیں پھنسی ہو ئی تھی ،ٹرکوں میں لوڈ لاکھوں مالیت کی سبزیاں اور فروٹ خراب ہو گئے اور مسافروں کے لیے کھانے پینے کے سامان کا بھی مسئلہ درپیش تھا، یہ پہاڑی سلسلے کا روڈ بالکل ناکارہ ہو چکا ہے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ٹریفک ہر وقت جام رہتی ہے اس روڈ کو ہنگامی بنیاد پر فنڈز جاری کیئے جا ئیں اور لینڈ سلائنڈنگ میں جان بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیورز کے لواحقین کی مالی امداد کی جا ئے ۔ یہ بات گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر عبد السلام ناصر ، جنرل سیکرٹری ملک خالد محمود ، سینئر نائب صدر حاجی بلال علیانی نے پریس کلب ڈیرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہماراعلاقہ قدرتی آفات کا شکار ہے ہر طرف فلڈ آیا ہوا ہے ہم نے پہلے ہی دن سے خود جا کر انتظامیہ کوآفر کی کہ آپ کو جہاں بھی گڈز ٹرانسپورٹ کی ضرورت ہے ہم اپنی ٹرانسپورٹ مہیا کرتے ہیں راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر 7جگہوں سے لینڈ سلائنڈ نگ ہوئی بڑے بڑے پتھر گرے ہیں جس سے روڈ مکمل طورپر بند ہو گیا تھا , پہلے دو دن بحالی کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیئے گئے تھے ہم نے موقع پر جا کر بھاگ دوڑ کی کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اس دوران ہم نے وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسدمحمود سے رابطہ کیا ان کی ذاتی دلچسپی اورضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کے بعد روڈ کی بحالی پر کام شروع ہوا ہے وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسدمحمود کے حکم پر فوراً بھاری مشینری موقع پر روانہ کرکے کام شروع کر وا دیا گیا ۔چھ دن مسلسل کام کرنے سے روڈ بحال ہوگیاجس پرہم وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسدمحمود کاشکریہ اداکرتے ہیں اورانہیں دعوت دیتے ہیں وہ فورٹ منرو تشریف لائیں اور بین الصوبایی روڈ کی حالت زار خود ملاحظہ فرمائیں۔دوسری اس روڈ کی بحالی میں بارڈر ملٹری پولیس کا اہم کردار ہے پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک نے دن رات اپنی نگرانی میں کام کرایا اور مشکلات اس گھڑی میں موجود رہے اور اپنا کردار ادا کیا نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھی بھرپور کردار ادا کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود اس روڈ کی تعمیر کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرائیں۔
Load/Hide Comments