کراچی میں ڈاکوؤں نے رُوپ بدل کرلوٹنا شروع کردیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

کراچی میں ویسے تو جرائم کی متعدد وارداتیں ہوتی ہیں لیکن حال میں ہی آن لائن بائیک سروس رائیڈر کے روپ میں 2 اسٹریٹ کرمنل کی واردات سامنے آگئی۔

ملیر افلاح میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو سبز رنگ کا ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں۔

ملزمان کا حُلیہ بالکل آفس ورکرز جیسا ہے، جو شہری کو ٹٹول ٹٹول کر لوٹتے رہے اور با آسانی فرار بھی ہوگئے، جبکہ واردات کے مقام پر دیگر شہریوں کو اطراف سے کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں