فیفا ورلڈ کپ : 974 کنٹینرز سے عارضی اسٹیڈیم تیار

قطر میں شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے چالیس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کنٹینروں سے منفرد انداز میں اسٹیڈیم تیار کیا گیا ہے۔

یہ اسٹیڈیم دارالحکومت دوحہ کے دریا کے کنارے پر واقع ہے اور حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
بی بی سی کے مطابق سٹیڈیم کے ڈیزائن کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ اس میں قدرتی ہوا اسٹیڈیم میں گردش کرتی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس میدان کو ائر کنڈیشنگ کے نظام کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سے توانائی کے اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔ اس سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔ قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ پورا منصوبہ قریب واقع بندرگاہ اور دوحہ کی سمندری روایات اور تاریخ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

سٹیڈیم 974 واٹر فرنٹ سائٹ پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ ایک مصنوعی جزیرے پر واقع ہے، اسٹیڈیم کو 974 ری سائیکل شپنگ کنٹینرز سے تعمیر کیا گیا ہے۔

فٹبال ورلڈ کپ کے بعد سٹیڈیم میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں ختم کر کے دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کو امداد کے طور پر عطیہ کردیا جائے گا

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں