روس کے یوکرین پر داغے گئے 2 میزائل پولینڈ میں جاگرے میزائل ٹرک پر گرنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے، پولش حکام

روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے دو میزائل پولینڈ میں جاگرے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق میزائل یوکرین سے متصل پولینڈ کے ایک گاؤں میں گرے جبکہ پولش حکام کے مطابق میزائل ایک ٹرک پر گرا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہوا کہ میزائل کہاں سے لانچ کیے گئے لیکن واقعے کے بعد پولش وزیراعظم نے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پولش حکومت کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن لیٹویئن وزیردفاع اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے الزام روس پرلگا دیا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ میزائل گرنے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے تاہم میزائل گرنے کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب روسی حکام نے پولینڈ میں میزائل حملے کی تردید کردی ہے۔

روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پولینڈ پر میزائل حملے کا الزام اشتعال انگیزی ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں