ایک شخص بچی کے ساتھ لوگوں کی مدد سے لکڑی پر چل کر نالہ عبور کر رہا تھا، نالے میں تغیانی تھی، اچانک پیر پھسلے اور دونوں پانی میں بہہ گئے
مظفر آباد, آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں افسوسناک واقعہ، نالہ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹی پانی میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم کیل کے مقام پر نالہ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹی سمیت پانی میں بہہ گیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔وادی نیلم کیل کے مقام سے رونگٹنے کھڑے کر دینے والی ویڈیو سامنے آئی۔
ایک شخص بچی کے ساتھ لوگوں کی مدد سے لکڑی پر چل کر نالہ عبور کر رہا تھا، نالے میں تغیانی تھی، اچانک پیر پھسلے اور دونوں پانی میں بہہ گئے۔ بعد ازاں مقامی افراد نے اپنے مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے شخص اور بچی کو بچالیا۔
واضح رہے کہ سوات اور نوشہرہ میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلے پنجاب میں داخل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے میانوالی میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق حکام نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔دریائے سندھ پر بنے جناح بیراج کے مقام پر آج 7 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، سیلاب سے 47 موضع جات متاثر ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی تھی، سیلاب سے کئی افراد ہلاک ہوئے، سیلاب کی زد میں آنے والی تمام عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔