امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نومی بائیڈن اور پیٹر نیل کی شادی وائٹ ہاﺅس میں شادی‘تیاریاںجاری امریکا کے صدارتی محل کی230سالہ تاریخ میں ایک صدر سمیت19صدورکے بچوں کی شادیوں کی تقریبات ہوچکی ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نومی بائیڈن اور پیٹر نیل کی شادی وائٹ ہاﺅس کے ساﺅتھ لان میں انجام پا رہی ہے جو امریکی صدارتی رہائش گاہ کی230سالہ تاریخ میں صدارتی خاندان کے کسی فردکی19ویں شادی ہو گی اور وائٹ ہاﺅس کا تاریخی ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کے مطابق یہ اس مقام پر کسی بھی صدر کی پوتی کی پہلی شادی ہو گی.

صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی بیٹی نومی بائیڈن ایک وکیل ہیں نیل نے حال ہی میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے لاءسکول سے گریجویشن کیا ہے ریکارڈ کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں انجام پانے والی اب تک کی 18 میں سے9 شادیاں صدر کی بیٹیوں کی تھیں.

حالیہ تاریخ میں 18ویں شادی صدر رچرڈ نکسن کی بیٹی ٹریسیا کی تھی جو 1971 میں وائٹ ہاﺅس میں ہوئی تھی اور اس سے پہلے لنڈن بی جانسن کی بیٹی لنڈا کی شادی تھی جو 1967 میں انجام پاِئی لیکن خواتین اول کی بھانجیاں ، ایک نواسی اور ایک بیٹے بھی وائٹ ہاﺅس میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے‘ صدر گروور کلیولینڈ نے بھی اپنے عہدے کے دوران وائٹ ہاﺅس میں ازدواجی رشتے سے منسلک ہوئے تھے.

خاتون اول جِل بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خوبصورت پوتی کو اپنی شادی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اور اپنی پسندیدہ چیزوں کا انتخاب کرتے دیکھ کر بہت خوش ہیں گلوکار کیلی کلارکسن کے ایک حالیہ ٹاک شو کے دوران خاتون اول نے کہا کہ مجھے اس وقت کا شدت سے انتظار ہے جب آپ سب اسے دلہن کے طور پر دیکھیں. وائٹ ہاﺅس کے ہسٹاریکل ایسو سی ایشن کے صدر اسیورٹ مک لورین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی خصوصی تقریبات جلد بھلائی نہیں جاتیں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو وہاں کوئی تعطیل منانے یا اپنی زندگی کے کسی خصوصی موقع مثلا ً شادی کی تقریب کا اعزاز نصیب ہو تو یہ ایک بہت یادگار موقع ہوتا ہے.

وائٹ ہاﺅس میں اب تک ہونےوالی شادیوں میں سے پانچ شادیاں ایسٹ روم ، چار بلیو روم میں اور دو اوول آفس سے چند قدم دور روز گارڈن میں ہوئیں جون 1971 میں، روز گارڈن میں ہونےوالی پہلی شادی کے موقع پر تقریباً 400 مہمانوں نے اس منظرکو دیکھا جب صدرنکسن، ٹریسیا کو ساﺅتھ پورٹیکو کی سیڑھیوں سے نیچے اپنے ہونے والے داماد اور دلہن کا انتظار کرتے ہوئے دولہا ایڈورڈ کاکس تک لے جا رہے تھے.

لیموں کے ذائقے والا انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ان کی شادی کا کیک چھ پرتوں پر مشتمل تھا اور اس کا وزن 159 کلو گرام تھا صدر نکسن نے وائٹ ہاﺅس کے شیف ریکس سکوٹن کو شادی کی تقریب کو مربوط کرنے میں مدد پر شکریے کا ایک نوٹ بھیجا تھا اکتوبر 2013 کو براک اوباما کے وائٹ ہاﺅس کی چیف فوٹوگرافر پیٹر سوزااور پیٹی لیز روز گارڈن میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے وائٹ ہاﺅس کے روز گارڈن نے دو ڈیمو کریٹک سیاسی خاندانوں کو بھی ایک دوسرے کو جوڑنے کا موقع فراہم کیا جب مئی 1994 میں اس وقت کی خاتون اول ہلری کلنٹن کے ایک بھائی اینتھونی راڈہم، اور کیلیفورنیا کی اس وقت کی سینیٹر باربرا باکسر کی بیٹی نکول باکسر نے ایک نجی تقریب کے دوران ایک دوسرے سے ز ندگی بھر ساتھ نبھانے کے وعدے کئے.

اس تقریب میں لگ بھگ 250 مہمانوں میں صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن شامل تھیں بائیڈن اور باربرا باکسر اس وقت سینیٹ میں فرائض انجام دےرہے تھے استقبا لئے کی تقریب خاتون اول کے گارڈن میں منعقد ہوئی جس کے بعد اسٹیٹ ڈائننگ روم میں ڈنر اور پھر ایسٹ روم میں ڈانس کی محفل ہوئی. لیکن وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی شادی کسی دیر پا شادی کی ضمانت نہیں ہے اس جوڑے کے درمیان 2001 میں طلاق ہو گئی اور راڈہم کا 2019 میں انتقال ہو گیا لنڈا جانسن روب نے کہا کہ انہوں نے کبھی وائٹ ہاﺅس میں شادی کے بارے میں نہیں سوچا تھا، لیکن حالات نے ان کے لیے عملی طور پر انہیں اور کیپٹن چارلس روب کو دسمبر 1967 میں وہاں شادی کا بندھن باندھنے کرنے کا موقع فراہم کیا.

لنڈا جانسن روب نے2018 میں وائٹ ہاﺅس ہسٹاریکل ایسوسی ایشن کے ایک پوڈ کاسٹ پر کہا کہ ہم دونوں کو اس سے بھی پہلے شادی کرنا تھی جتنا کہ مجھے پسند تھا کیونکہ روب ویتنام جانے والے تھے، اور اس لیے ہم جلد شادی کرنا چاہتے تھے اور یہ ان کے جانے سے صرف تین ماہ قبل ہوئی ان دونوں کی شادی کی تقریب وائٹ ہاﺅس کے ایسٹ روم میں منعقد ہوئی جہاں 1906 میں ایلس روزویلٹ لانگ ورتھ کی شادی ہوئی تھی جس میں لگ بھگ 500 مہمان شریک ہوئے تھے.

فوجی شادیوں کی روایت کے مطابق انہوں نے روب کی تلوار سے اپنا ویڈنگ کیک کاٹا جو 6 فٹ اونچا اور 250 پونڈ وزنی تھا لنڈا جانسن روب نے کہا کہ وہ خوش قسمت تھیں سرخ ان کا پسندیدہ رنگ ہے اور دسمبر کی شادی کی تقریب کا مطلب یہ تھا کہ پورا وائٹ ہاﺅس پہلے ہی کرسمس کے لیے سجایا جاچکا تھا ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ لیڈی برڈ جانسن کی پریشانی کچھ کم ہو گئی تھی کیوں کہ وہ اسی سجاوٹ کو جو بہت شاندار تھی شادی کی تقریب میں استعمال کر سکتی تھیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہمیشہ پیسہ بچانے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرتی رہتی تھیں.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں