آرمی چیف کی عوام سے سیلاب زدگان کیلئے اپیل

مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں اپنے ان بھائیوں کی مدد کریں، ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل میں بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا گیا، آج خیرپور سندھ آیا ہوں، یہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں لوگوں کو ریلیف ‏پہنچایا جائے، اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، اس کو ٹھیک ہونے، ریلیف، بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل کرتا ہوں اپنے ان بھائیوں کی مدد کریں، ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے وسائل محدود ہیں، آپ لوگ سامنے آئیں اور لوگوں کی مدد کریں، تاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں نظام زندگی جلدازجلد بحال ہوسکے۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ریلیف، ریسکیو آپریشن تقریباً ختم ہوچکا، اب‎‏ بحالی کا معاملہ ہے، بحالی میں بہت سال لگ سکتے ہیں، پوری قوم کی مدد چاہئے، دوست ممالک سے ہم نے اور حکومت نے درخواست کی ہے، امید ہے دوست ممالک پاکستان کی مدد کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں