پاکستن بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے جو اہم معلومات درکار ہونی چاہئیں وہ درج ذیل ہیں۔
پاکستان نے اپنی تاریخ میں کبھی اس طرح کے تباہ کن سیلاب اور بارشوں کا سامنا نہیں کیا۔ حکومت اور محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال بارش معمول سے 190 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں بالترتیب 400 فیصد اور 480 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔
پاکستن بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے جو اہم معلومات درکار ہونی چاہئیں وہ درج ذیل ہیں۔
حکومت کی طرف سے امداد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کی امداد کے لیے 25 ہزار روپے کے ساتھ مجموعی طور پر 38 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
وفاقی حکومت سندھ کو 15 ارب روپے دے گی۔
خیبر پختونخوا کالام میں ریسکیو کے لیے سوات کی ضلعی انتظامیہ کو دو ہیلی کاپٹر بھیج رہا ہے۔ جو کالام کے شاہی گراؤنڈ میں کھانا لے کر جائیں گے اور بچوں اور خواتین کو ریسکیو کرکے واپس کانجو ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
بحرین اور کالام کے تمام ہوٹلوں کو امدادی مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں تمام سیاحوں کے لیے مفت رہائش اور کھانا ہے۔ ان ہوٹلوں میں 1200 سیاح موجود ہیں۔
بابوزئی فوکل پرسن: امجد (03479864411)
مدین، بحرین اور کالام فوکل پرسن: عرفان (03143535888)
ہیلپ لائنز
ملک بھر میں
ملک بھر میں ریسکیو اور ریلیف کو مربوط کرنے کے لیے پاکستان آرمی فلڈ ریلیف ہیلپ لائن نمبر: UAN 1135
پاک فوج نے عسکری بینک جی ایچ کیو راولپنڈی میں سیلاب امدادی اکاؤنٹ قائم کیا ہے جس کا اکاؤنٹ نمبر 00280100620583 ہے۔
خیبر پختونخوا
فلڈ ایمرجنسی کنٹرول روم کے پی، سی ایم سیکرٹریٹ میں 1800 یا 9222460-091 یا UAN 091-111-712-713جاری کیا ہے۔
پاکستان آرمی کے پی فلڈ ریلیف ہیلپ ڈیسک کا نمبر “یو اے این 1125” ہے۔
کے پی حکومت کی ویب سائٹ پر ہنگامی نمبروں کی فہرست درج ہے جسے یہاں کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
بلوچستان
حکومت بلوچستان کی جانب سے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائن جاری کی ہے جس کا نمبر 081-111-400-400 ہے۔
سندھ
پی ڈی ایم اے سندھ کا ایمرجنسی نمبر 1736 ہے، (آج ڈیجیٹل کی جانب سے اس نمبر پر کال کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں۔)
پی ڈی ایم اے کی 24 گھنٹہ ہیلپ لائن 021-99332742 ہے (آج ڈیجیٹل کو سندھ PDMA ممبران نے بتایا کہ نمبر 26 اگست تک کام کر رہا تھا اور جلد ہی دوبارہ فعال ہونے کی امید ہے۔)
پنجاب
پنجاب PDMA ہیلپ لائن: 1129
امدادی عطیات
ٹیلی کام کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کال سروس فراہم کریں گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کال کنکشن پر کوئی کال سیٹ اپ چارجز لاگو نہیں ہوں گے اور جن صارفین کے پاس بیلنس نہیں ہے وہ آن نیٹ کال کر سکیں گے۔
آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ہے کہ پاک فوج کے سیلاب زدہ امدادی عطیات کے لیے کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔ صرف ایک وفاقی حکومت کا اکاؤنٹ ہے۔ برائے مہربانی جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار رہیں۔
یہاں بینک اکاؤنٹس کے IBANs کی ایک فہرست ہے جس کے ذریعے آپ وزیر اعظم کے سیلاب ریلیف فنڈ میں عطیہ کر سکتے ہیں۔