سیلاب متاثرین کی امدادی رقم سے ناجائز کٹوتی برداشت نہیں کریں گے: شازیہ مری

ضلع خیرپورمیں دو افراد کی ڈیوئز بلاک کرنے پرملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم۔

وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بارش اور سیلاب متاثرین کی امدادی رقم سے ناجائز کٹوتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ضلع خیرپورمیں دو افراد کی ڈیوئز بلاک کرنے پرملوث افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، ناجائزکٹوتی کے حوالے سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں پورے عمل کی نگرانی ،کیمپوں کا دورہ اورسوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔

ن کا کہنا تھا کہ متاثرین کی شکایت پر ضلع بدین، سکھر اور دیگرعلاقوں میں ناجائزکٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی رقم سے کٹوتی یا کسی بھی مسئلے کی شکایت کیلئے مخصوص نمبرز جاری کیے گئے ہیں،کٹوتی میں ملوث افراد کیخلاف  آسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں