رہائشی ویزا ختم ہونے پر امارات میں قیام پر یومیہ جرمانے میں اضافہ رہائشی ویزوں پر ویزا سے زائد قیام پر جرمانہ 25 درہم سے بڑھا کر 50 درہم یومیہ کر دیا گیا

بوظہبی  متحدہ عرب امارات نے ویزا ختم ہونے کے باوجود امارات میں قیام پر یومیہ جرمانے کی رقم میں اضافہ کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی نے ویزا سے زائد رہنے والوں کے لیے کا جرمانے کی رقم بڑھادی ہے، جس کے تحت رہائشی ویزوں پر ویزا سے زائد قیام کے جرمانے کی قیمت 25 درہم سے بڑھا کر 50 درہم یومیہ کر دی گئی ہے جب کہ سیاحتی اور وزیٹر ویزوں پر اوور اسٹے جرمانہ 100 درہم سے کم کرکے 50 درہم یومیہ کر دیا گیا ہے، فیسوں میں ایڈجسٹمنٹ کی تصدیق ملک بھر میں ٹائپنگ سنٹر کے نمائندوں نے بھی کی۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ جرمانے کی ادائیگی کا طریقہ کار ان کی الیکٹرانک سروسز کے ذریعے یا ملک کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے آن لائن کیا جاتا ہے، غیر ملکیوں کے داخلے اور رہائش سے متعلق وفاقی حکم نامے کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کی منظوری کے بعد نئے ویزا قوانین 3 اکتوبر کو نافذ ہوئے، داخلے اور رہائش کے نئے نظام کا مقصد پوری دنیا سے عالمی ہنر مندوں اور ہنر مند کارکنوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا اور انہیں برقرار رکھنا، جاب مارکیٹ کی مسابقت اور لچک کو بڑھانا اور متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور خاندانوں میں استحکام کے اعلیٰ احساس کو فروغ دینا ہے۔

اس مقصد کے لیے ہنر مند کارکنوں، فری لانسرز اور سرمایہ کاروں کے لیے گرین ویزا متعارف کرایا گیا، سیلف سپانسر شدہ پانچ سالہ رہائشی اسکیم متعدد فوائد پیش کرتی ہے، اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں بہترین ٹیلنٹ کو راغب کرنا اور اسے برقرار رکھنا ہے، نئی اصلاحات میں وزٹ ویزا پرمٹ میں بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے ویزے اب 30 دن کی بجائے 60 دن قیام کی اجازت دیں گے، مزید برآں پانچ سالہ ملٹی انٹری ٹورسٹ ویزا بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے لیے اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے، اس سے وہ سیاح جن کے پاس 4 ہزار ڈالر کا بینک بیلنس ہے وہ متحدہ عرب امارات میں لگاتار 90 دن تک قیام کر سکیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں