پاکستانی سیاست میں تمام فریق تشدد ، دھمکیوں سے گریز کریں، امریکا امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھرعمران خان پرحملے کی مذمت کردی

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کردی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، فریقین کو تشدد کا سہارا نہیں لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو جمہوری اور پرامن دیکھنے کا عزم رکھتا ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

نیڈ پرائس نے پاکستان کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہارکیا ، وہ آزادی صحافت پر پاکستانی حکام کے ساتھ بھی بات کرتے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی حقوق جیسے اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی کو ملحوظ خاطررکھنا چاہیے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں