مصر کے شہرشرم الشیخ میں منعقدہ کوپ 27 کانفرنس سے نئے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی اچانک اٹھ کرجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔**
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پرموجود رشی سونک سے ان کے معاون نے آکر کان میں کچھ کہا، اس سرگوشی کے بعد رشی ایک دم سے عجلت میں اٹھے اورعقبی دروانے سے باہرنکل گئے۔
اس موقع پراسٹیج پرموجود عالمی رہنماؤں سے لے کرہال میں بیٹھے شرکاء تک سبھی کی نظریں رشی پرمرکوزتھیں کہ وہ اتنی تیزی سے اٹھ کرگئے کہاں ہیں۔
UK prime minister @RishiSunak has just been rushed out of the room by his aides during the middle of the launch for forests partnership at #COP27 pic.twitter.com/OQy9TYkqpX
— Leo Hickman (@LeoHickman) November 7, 2022
رشی سُونک اپنے معاون کی آمد سے کچھ دیرقبل ہی اسٹیج پر پہنچے تھے۔
تاہم کچھ دیر بعد ہی رشی سُونک کمال اطمینان کے ساتھ پھرسے اسٹیج پر آکربیٹھ گئے۔
تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت یا سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیاہے کہ برطامنوی وزیراعظم اس طرح سے اٹھ کر کیوں چلے گئے تھے۔
بعد ازاں کانفرنس سے خطاب میں رشی سُونک کا کہنا تھا کہ برطانیہ موسمیاتی تبدیلی کے فنڈ میں عطیہ دینے کے لیے پرعزم ہے اور 2025 تک فنڈزکو 3 گنا بڑھا دے گا۔