بچے نے سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے چار دن سے درخت پر پناہ لے رکھی تھی،گھر والوں نے ہار پہنا کر استقبال کیا
ڈیرہ اسماعیل خان , ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کے باعث ٹرک سمیت ڈوبنے والے بچہ معجزاتی طور پر 4 روز بعد زندہ سلامت مل گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب میں پھنسا بچہ چار دن بعد مل گیا۔بچے نے سیلاب کے پانی سے بچنے کے لیے چار دن سے درخت پر پناہ لے رکھی تھی۔پانی کم ہوا تو بچہ درخت سے نیچے آیا اور آواز دینے پر ریسکیو اہلکار مددکوپہنچے۔
مقامی افراد نے بتایا کہ تلاش کیلئے جانے والے افراد کو درخت پر موجود بچے نے دیکھ لیا اور آواز دی، جس کے بعد لوگوں نے اس کو درخت سے اتار لیا، بچہ کو زندہ بچانے پر عوام کی خوشی دیکھنے لائق تھی۔بچے کو زندہ دیکھ کر گھر والوں نے شکر ادا کیا اور بچے کو ہار پہناکر استقبال بھی
بچے نے بتایا کہ میں نے پانی میں بہتے ہوئے اس درخت کو پکڑ لیا تھا, 4 روز تک بھوکا پیاسا اور بغیر نیند کے اس درخت پر رہا، قدرت خدا کی کہ اللہ نے اس بچے کو ہمت دی اور زندہ رکھا۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔ این ڈے ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے کے مطابق14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ایک ہزار 33 افراد جاں بحق اور1527 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 456 مرد 207 خواتین اور 348 بچے شامل ہیں۔
سیلاب سے ہرطرف تباہی، دریائے کابل کے پشتے ٹوٹ گئے، کمراٹ میں تمام رابطہ پل دریا برد، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند24 گھنٹے میں بارش اور سیلاب سے ملک میں 119 افراد جاں بحق 71 زخمی ہوئے ہیں، 24گھنٹوں میں 56 مرد، 9 خواتین اور 32 بچے بارشوں سے جاں بحق ہوئے ہیں، آزادکشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، بلوچستان میں 24گھنٹوں میں 4 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوئے ہیں، گلگت بلستان میں سیلاب سے 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے لاپتہ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں 31 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔