نوشہرہ کی خاتون اے ڈی سی نے سیلابی صورتحال میں فرض شناسی کی مثال قائم کردی

پشاور, نوشہرہ کی خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرة العین نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی اپنے فرائض کو بھر پور طریقے سے انجام دیکر فرض شناسی کی ایک عمدہ مثال قائم کر دی۔سوشل میڈیا پر نوشہرہ کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرة العین کو سپر وویمن کا خطاب دیا جا رہا ہے۔

قرةالعین نے نوشہرہ کے مکینوں کو سیلابی ریلے سے بچانے کے لیے گھر گھر جا کر ناصرف لوگوں کو نکالا بلکہ مسجد میں اعلانات کرکے اگاہی بھی فراہم کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعمیرات کو نقصان ضرور پہنچا لیکن قرةالعین کی کاوشوں کے باعث جانی نقصان کی اطلاعات تاحال سامنے نہیں ائیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں