پرتھ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
A thrilling win for South Africa and it takes them to the top of the table in Group 2 💪#INDvSA | #T20WorldCup | 📝: https://t.co/uficuiMq0H pic.twitter.com/0TLFpUmAd7
— ICC (@ICC) October 30, 2022
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر ٹھہر نہیں سکا، سوریا کمار یادیو نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی صرف 12 رنز بناسکے۔ میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگدی نے 4 اور وین پارنیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
For a fiery spell that broke the back of India's batting order, Lungi Ngidi is the @aramco POTM 👏 pic.twitter.com/nfElPCJO3t
— ICC (@ICC) October 30, 2022
جنوبی افریقہ نے 134 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کرلیا، جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ٹمباباووما 10 اور ٹریسٹن اسٹبس نے 6 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک ایک رن اور رائیلی روسو صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ملر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد شامی، پانڈیا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔