پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو بھارتی ٹیم کا ویک لنک قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے چوتھے نمبر پر کمزور قسم کا کھلاڑی ہو تو حریف کے لیے فائدہ ہوتا ہے۔ویرات کوہلی فارم میں آتے ہیں نہیں آتے کچھ نہیں پتا۔
عاقب جاوید کے مطابق قومی ٹیم میں بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی کا کوئی ثانی نہیں ہے، “بابر اور رضوان نے گذشتہ تین سالوں میں رنز کے انبار لگائے،ان جیسی اوپنگ جوڑی پوری دنیا میں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان میچ ونر ہے، پاکستان بابر، فخر اور رضوان پر کافی انحصار کرتا ہے۔
سابق باولنگ کوچ نے کہا کہ محمد حسنین کی سیلیکشن اچھی ہے، اس نے ہنڈرڈ میں کافی تیز باولنگ کی ہے ، ہمیں وکٹ ٹیکرز کو کھیلانا ہوگا، حسنین کے پاس پیس ہے وہ بھارتی بیٹرز کو پھنسا سکتے ہیں۔
عاقب جاوید کی رائے میں بھارت کے مقابلے میں قومی ٹیم کا مڈل آرڈر کمزور ہے، حیدر علی،افتخار احمد اور آصف علی تسلسل سے نہیں کھیلتے، البتہ خوشدل شاہ اور شاداب خان کی ٹیم میں موجودگی سے قومی ٹیم کا بیلنس اچھا ہے۔