سندھ میں کپاس ، چاول اور دیگر فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کپاس ، چاول اور دیگر فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی تباہی کا ازالہ صوبائی حکومت اکیلے نہیں کر سکتی، کراچی سے لے کر کشمور تک لوگ تکلیف میں مبتلا ہیں

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بارشوں سے قبل 86 ہزار ٹینٹس کے ساتھ ہم اطمینان میں تھے ہم گزارا کر لیں گے،بارش اور سیلاب سے سندھ بھر میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر یوٹیلیٹی اسٹور کے ساتھ مل کر متاثرین کو راشن بیگ فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کپاس ، چاول اور دیگر فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں، چھوٹے آبادگاروں کیلئے سندھ حکومت جلد ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں