لاہور , پسند کی شادی کرنے والی شمیم نامی خاتون بچوں سمیت پیر کی ہوگئی جبکہ شمیم کے شوہر نے بیوی اور بچوں کی بازیابی کے لئے سیشن کورٹ لاہور میں پیر عباد علی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تھانہ کوٹ لکھپت پولیس سے آئندہ ہفتے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
درخواست گزار اکرم کے مطابق اس کی بیوی شمیم نے اس سے محبت کی شادی کی تھی۔ گزشتہ روز وہ اپنے چھوٹے بچے کو پیر عباد علی سے دم کروانے کے لئے لے گئی جو پیر کی ہو کر رہ گئی۔ اکرم کے مطابق اس کی اہلیہ شمیم بعد ازاں دیگر بچوں کو بھی ساتھ لے گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیر عباد علی کے شکنجے سے اس کی اہلیہ شمیم اور اس کے بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔