پیراسیٹامول مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتوں پر حکومت اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے فوراً بعد دوا کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات اسحاق ڈار نے پیراسیٹامول مصنوعات کی خوردہ قیمت پر تبادلہ خیال کے لیے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد ”فارما انڈسٹری نے پیراسیٹامول 500 ملی گرام کی گولی کی قیمتوں میں 2.35 روپے، پیراسیٹامول ایکسٹرا 50 ملی گرام 2.75 روپے اور سیرپ کی قیمتوں میں 117.6 روپے کی کمی پر اتفاق کیا، جو کمپنیوں کی جانب سے درخواست کردہ قیمتوں کا تقریباً نصف ہے۔“