ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر جاری کردیے: وزیر خزانہ رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جاری کردی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) کی جانب سے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر جاری ہوگئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے یہ رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی۔

اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بڑھے گی، جو گذشتہ مہینوں میں مزید خراب ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 14 اکتوبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 7.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.65 بلین ڈالر تھے، جس سے ملک کے کل ذخائر کی پوزیشن 13.25 بلین ڈالر ہو گئی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں