اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوگیا۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے 70 ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں 68 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 219 روپے 73 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 550 پوائنٹس کمی ہوگئی،کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 600 پر آگیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 42ہزار 190پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔