ڈالر کے بھاؤ میں مسلسل تیسرے روز کمی امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے ہے

ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 68 پیسے کمی کے بعد ڈالر 219 روپے 73 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 223 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 43 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 220.41 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں