لندن , برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہر ی نے دنیا کا سب سے بڑا کھیرا اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی شہری سیبسٹین سوسکی نے 3 فٹ اور 8.6 انچ بڑا کھیرا اگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیبسٹین جو اب انگلینڈ کے علاقے ساوتھ ہیمپٹن میں رہتے ہیں ،انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے کھیرے اگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔اس سے قبل دنیا کے سب سے بڑے کھیرے کی لمبائی تقریبا 3 فٹ اور 6 انچ تھی۔