واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے-

میٹا کی زیرملکیت کمپنی مسلسل نئے فیچرز تیار کرنے میں مصروف رہتی ہے تاہم اب بھی کمپنی نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کسی بھی موضوع پر رائے شماری (پول) کراسکیں گے یہ فیچر گروپس کے ساتھ ساتھ ون ٹو ون چیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

واٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو اس فیچر تک رسائی ملی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کس مقصد کے لیے استعمال ہوسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق ویسے تو واٹس ایپ میں پول کا مقصد سمجھ نہیں آتا مگر یہ لوگوں کی جانب سے مختلف چیزوں کے بارے میں رائے حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق ایک پول میں 12 آپشن شامل کیے جاسکیں گے اور ووٹ ڈالنے پر واٹس ایپ کی جانب سے اسے خودکار طور پر اپ ڈیٹ کردیا جائے گا یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جاتا ہے، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

قبل ازیں واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا یہ وہ فیچر جس کا عرصے سے صارفین کو انتظار تھا کیونکہ ابھی کسی میسج میں کوئی غلطی ہوجائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس حوالے سے کافی عرصے سے کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی تھی مگر کمپنی نے اس پر کام جاری رکھا اور جلد اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں