کراچی: پولیس کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارروائیاں،متعدد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد ا،طلاعات کے مطابق کراچی پولیس کا مجرموں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے اور تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ درخشاں پولیس نے بین الصوبائی ملزمان گرفتارکرلیے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ2 مسلح ملزمان سی ویو پر واقع ڈالمن مال کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے،اسی دوران قریب موجود درخشاں پولیس کی گشت پر مامور پولیس موبائل اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے نہایت دانشمندی سے ملزمان کا گھیرآؤ کیا اور بغیر کسی مزاحمت کے ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتارملزمان کے قبضے سے 1 عدد غیرقانونی پستول اور شہری سے چھینے ہوا پرس اور ATM کارڈ برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کا تعلق پنجاب کے شہر بہاولپور سے ہے جو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے لئے کراچی آتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں
ملزمان اس سے قبل بھی بہاولپور تھانہ صدر بغداد میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں ،گرفتارملزمان شہر بھر بالخصوص ڈیفنس کلفٹن میں اسی نوعیت کی متعدد کارروائیاں کر چکے ہیںملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے
ادھر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر صاحبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر اعجاز علی لاکھو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی
دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان کے قریب سے ملزم بنام محمد الطاف بھٹی کو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلی ،ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے خود کو منشیات فروش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شراب کی بوتلیں فروخت کرنے کیلئے لیکر کھڑا تھاگرفتار ملزم متعلق مزید معلومات اور مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
کینٹ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد 6 عدد شراب کی بوتلیں پولیس تحویل میں لیکر حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
ایسے ہی انوسٹی گیشن پولیس ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، پہلی کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ مدینہ کالونی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا
ملزمان نے جائداد کے تنازعہ پر مورخہ 2022-10-06 کو تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں فائرنگ کرکے وقاص نامی شخص کو قتل کر دیا تھاواقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 255/2022 بجرم دفعہ 302/34 ت پ درج کیا گیا تھاواقعہ کے بعد ملزمان رفاقت اور عمر خطاب نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی جبکہ ملزم لیاقت علی ضلع مانسہرہ KPK فرار ہوگیا تھا
ملزمان رفاقت اور عمر کی عدالت سے ضمانت منسوخی کے بعد ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ تشکیل کردہ ٹیم نے ضلع مانسہرہ سے ملزم لیاقت علی کو بھی گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
دوسری کاروائی میں تفتیشی ٹیم تھانہ اتحاد ٹاؤن نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میں مفرور ملزم کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم یونس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 446/2022 بجرم دفعہ 6/9C درج تھا،گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے