بلوچستان: 5 بیٹیوں کی بیماری سہنے والا مجبورباپ مدد کا منتظر حکومت کی جانب سے تاحال کہیں شنوائی نہیں ہوئی

بلوچستان کےعلاقے سوئی سے تعلق رکھنے والے محمد شریف کی 5 بیٹیوں کا قد پیدائشی طور پر بیماری کے سبب بڑھنا رک گیا ہے۔

زندگی کی تلخ حقیقتوں اورمسائل کا سامنا کرنے والے غریب باپ کیلئے بیٹیوں کی یہ کمی بہت بڑا روگ ہے۔

محمد شریف کی بیٹیوں کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان ہیں مگر قد و قامت پانچ سال کے بچوں جتنا ہے۔

بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ایک مزدور ہیں اور بچیوں کا اپنی حیثیت کے مطابق کافی علاج معالجہ کروایا ہے۔ حکومت کی جانب سے مدد کے منتظرہیں لیکن تاحال کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔

مجبور بچیاں اوران کے والد کسی مسیحا کے انتظار میں آس لگائے بیٹھے ہیں کہ ان کا علاج کروایا جائے ہو یا حکومت کی جانب سے بچیوں کو ہنر سیکھایا جائے تاکہ وہ کسی کے سہارے کی محتاجی کے بغیرنارمل زندگی گزارسکیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں