بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو مچھر نے کاٹ لیا، جس کے بعد ان میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی طبعیت کچھ عرصے سے خراب تھی، جس کے بعد ٹیسٹ کرائے گئے، ڈاکڑز نے انہیں آرام کرنے اور کوئی بھی کام نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے اس وقت سلمان خان بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کر رہے ہیں، ڈینگی ہونے کے بعد انہوں نے اس ہفتے شو سے بریک لی ہے اور ان کی جگہ کرن جوہر یہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
جبکہ گزشتہ دو ہفتوں سے سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے۔