سعودی عرب میں 17 ہزار 114 غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض  سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 114 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ ہفتے 17 ہزار 114 غیر قانونی تارکین گرفتار گئے گئے جن میں سے 9346 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4980 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2788 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

گرفتار تارکین میں سے 600 افراد سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔کمیٹی نے کہا کہ گرفتار افراد میں سے 28 فیصد یمنی، 69 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین شامل ہیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 16 افراد بھی گرفتار ہوکئے گئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں