ہالی ووڈ اداکار کو جنسی ہراسانی کے مقدمے میں کلین چٹ مل گئی امریکی عدالت نے آسکر ایوارڈ یافتہ کیون اسپیسی کیخلاف مقدمہ خارج کردیا

امریکی عدالت نے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار کیون اسپیسی کیخلاف 14 سالہ لڑکے سے جنسی ہراسانی کا مقدمہ خارج کر دیا ۔

یہ مقدمہ انتھونی ریپ کی جانب سے درج کرایا گیا تھا جس نے الزام عائد کیا تھا کہ 1986 میں جب وہ 14 سال کا تھا تو آسکر ایوارڈ یافتہ ادکار نے ایک پارٹی میں اسے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔

جمعرات کونیویارک کے علاقے مین ہٹن کی وفاقی عدالت میں تین ہفتے کے دیوانی مقدمے کی سماعت کے بعد ایک جیوری نے قرار دیا کہ انتھونی ریپ اپنے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

فریقین کے وکلا کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد بحث جاری رہی جس کے بعد جج نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

ستمبر 2020میں یہ مقدمہ دائر کرنے والے انتھونی ریپ اب 50 برس ہوچکے ہیں اور خود بھی اداکار ہیں، انہوں نے کیون اسپیسی کیخلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی نے اس مقدمے میں خود پر عائد کردہ الزامات کی تردید کی تھی البتہ انہیں برطانیہ میں جنسی زیادتی کے پانچ مزید الزامات کا بھی سامنا ہے۔

تاہم انہوں نے ان الزامات پر بھی خود کو بے قصور قرار دیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں