شہری سیلاب زدہ اور سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کی شاہراﺅں پر سفر سے گریزکریں.آئی جی نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس
لاہور, آئی جی موٹروے پولیس خالدمحمود نے کہا ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر عوام الناس موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ سفری ہدایات پر سختی سے عمل کریں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے N-5 سندھ،کنڈیارو،مورو،سکرنڈ اور مٹیاری کےقریب ہٹری خطرے سے دوچار ہے جبکہ میانی فاریسٹ، چلگری، باڈیرو، سیکھت اور کھنڈو کے مقامات پر بھی سیلاب کا خطرہ ہے
.نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب کی زد میں آئے علاقوں میں سفر سے گریزکریں ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے N-5 ازاخیل، نوشہرہ کے درمیان،موٹروے M-1 برہان تا پشاور پر سیلاب کا خدشہ ہے لہذا موٹروے پولیس کی جانب سے عوام کو اپیل کی جاتی ہے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر متاثرہ قومی شاہراﺅں پر سفر نہ کرنے کی ہدایات ہے.
آئی جی موٹرویزخالد محمود کی سیلاب کے پیش نظر قومی شاہراﺅں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت ہے آئی جی خالد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن بروقت مدد کے لیے موجود ہے. انہوں نے کہاکہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن (130) سے معلومات حاصل کریں موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہری قومی شاہراﺅں محتاط ڈرائیونگ کریں.