میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین سے اظہار یکجیتی کیلئے سامنے آگئیں انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ ایرانی خواتین کے انقلاب کی حمایت کردی

ایران میں حکومت مخالف اور خواتین کی آزادی کے حق میں جاری مظاہروں کی حمایت میں ڈچز آف سُیکس میگھن مارکل بھی میدان میں آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نے گزشتہ منگل کو امریکا میں ہونے والے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی تقریب میں شرکت کی۔

میگھن مارکل نے ایران میں خواتین کے مظاہروں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ”زن زندگی آزادی“ کے نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر فارسی میں ”خواتین کی زندگی کی آزادی“ کی حمایت کی ہے۔

اس شرٹ کے ساتھ ڈچس آف سسیکس کی تصویر ماندانہ ڈیانی کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی تھی۔ ماندانا آرچ ویل کی صدر ہیں جو میگن مارکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ مل کر قائم کی تھی۔

میگن نے جو شرٹ پہنی تھی اس پر کینیڈا کے ”Etsy K&R ورلڈ ڈیزائن“ برانڈ کے دستخط موجود ہیں۔ فی الحال یہ شرٹ برانڈ کی ویب سائٹ پر 28.22 ڈالر کی قیمت میں ”مہسا امینی“ کے نام سے ڈیزائن کے مجموعہ میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ ویب سائٹ پر موجود اس کے ڈیزائن سفید اور سیاہ رنگ میں مختلف ڈیزائن کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 22 سال کی مہسا امینی کو تہران میں درست طریقے سے اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 16 ستمبر کو موت واقع ہوگئی تھی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں