سجاول کے ضعیف العمر شخص کو بااثرلینڈ مافیا کی طرف سے دھمکیاں ملنے پر عبدالرزاق کوراٸی نے کفن اوڑھ کر انوکھے انداز میں احتجاج کیا ہے ، برگ کا کہنا ہے کہ میری زمین پر با اثر وڈیروں نے قبضہ کیا ہوا ہے ،حکومت وقت سے نوٹیس لینے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق سجاول کے گاؤں بچل کیہراٸی کے رہائشی عبدالرزاق کیہراٸی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پر پہنچ کر کفن باندھ کر احتجاج کرتے ہوۓ کہا کے میں ایک مسکین کسان اور ریٹاٸرڈ ماسٹر ہوں اس نے کہا میری زمین گاؤں بچل کہیراٸی میں ہے ، وہہاں کے بااثر وڈیروں جن میں مشتاق شاہ ،رحیم ڈنو کیہراٸی ، جمن کیہراٸی نے میری زاتی زمین پر قبضا کیا ہوا ہے ،جبکہ میں 15 سالوں سے سندھ کے الگ الگ پریس کلبوں میں احتجاج کیا لیکن وقت کے حکمراں اور ضلعی انتظامیہ نے کوٸی بھی نوٹیس نہیں لیا اور با اثر وڈیروں نے مختلف وقت پر مجھ پر حملے بھی کۓ اور ان حملوں سے میں معجزانہ طور بچ گیا ،اس نے کہا ایک دفعہ اور مجھے قتل کی دہمکیاں مل رہیں ہے جبکہ میں اپنے سر سے کفن باندھ کے نکلا ہوں جب تک مجھے میراحق نہیں مل جاتا میں چپ ہو کر نہیں بیٹھوں گا ، اس نے ڈپٹی کمشنر سجاول ، آٸی جی سندھ اے ایس پی سجاول ڈی آٸی جی حیدر آباد اور عملداروں سے اپیل کی ہے مجھے انصاف دلایا جاۓ میری زمین مجھے دلاٸی جاۓ..
Load/Hide Comments