حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کے لئےآٹے کےنرخ کم کردئیے دکان پر 130 روپے کلو والا اٹا محکمہ خوراک کے اسٹال پر 65 روپے کلو کردیا

حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کے لئےآٹے کےنرخ کم کردئیے دکان پر 130 روپے کلو والا اٹا محکمہ خوراک کے اسٹال پر 65 روپے کلو کردیا
حکومت سندھ نے محکمہ خوراک کے توسط سے سیلاب متاثرین کے لئے اٹے کے ریٹ کم کردئیے دکان پر 130 روپے کلو ملنے والا اٹا محکمہ خوراک کے اسٹال پر 65 روپے کلو مل رہا ہے،سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مہنگائی کے جن نے سر اٹھا لیا تھا اور کھانے پینے کی اشیاء کے دام ایک دم بڑھ گئے تھے آٹا فی کلو 130,روپے ہوگیا ہے جو غریبوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے اس موقع پر حکومت سندھ نے محکمہ خوراک کی طرف سے پورے اضلاع میں سستےآٹے کے اسٹال لگائے ہیں جہاں اٹا 65 روپے کلو باآسانی مل رہا ہے اور دس کلو آٹے کا تھیلا 650روپے کا ہے اسٹالوں کی نگرانی محکمہ خوراک کے آفیسر جان حیدر خود کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک جگہ جگہ غریبوں کو سستا آٹا دینے کیلئے اسٹال لگا رہی ہے خاص طور سے منگل بازار اور بدھ بازار میں اسٹال لگارہے ہیں تاکہ وہاں خریداری کے لئے آنے والے اس سہولت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں