دو چھتوں سے شروع کیا جانے والا منصوبہ اب چار چھتوں تک پہنچ چکا ہے،رپورٹ
برسلز, اپریل 2020 سے نیٹو ہیڈکوارٹرز میں موجود مکھیوں کے چھتوں میں شہد تیار ہو رہا ہے، دو چھتوں سے شروع کیا جانے والا منصوبہ اب چار چھتوں تک پہنچ چکا ہے۔
ہر شہد کے چھتے میں ایک سیزن کے دوران 80 سے 100 کلو تک شہد پیدا ہوتا ہے جس میں سے زیادہ تر مکھیوں کے لیے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ وہ سردیوں کے ایام میں ان کی خوراک بن سکے۔
بعد ازاں مکھیوں کی رکھوالی پر مامور شخص ایک چھتے سے 25 کلوگرام شہد نکال لیتا ہے۔اب تک نیٹو ہیڈکوارٹرز کے چھتوں سے پیدا ہونے والا شہد نیٹو کے فلاحی بازار میں فروخت کیا گیا ہے جس سے مقامی اور بین الاقوامی پروجیکٹس کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔نیٹو ہیڈکوارٹرز میں شہد کے چھتے لگانے کا عمل Greener نامی بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔