بنگلا دیش نے ڈالرزبچانے کیلئے نورافاتحی کی پرفارمنس منسوخ کردی بھارتی ڈانسر نے 18 اکتوبرکو ڈھاکا میں پرفارم کرنا تھا

بنگلا دیش کی حکومت نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکی کمی کے باعث ڈالرزبچانے کے لیے بھارتی ڈانسرنورا فاتحی کی پرفارمنس منسوخ کردی۔

امریکی جریدے بلوم برگ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نورا فاتحی نے 18 اکتوبرکو ڈھاکا میں ایک ایوارڈ شوکی تقریب میں پرفارم کرنا تھا تاہم بنگلہ دیشی وزارت ثقافت نے شوہی منسوخ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی حکومت نے شومنسوخ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بچانے کیلئے منسوخ کیا گیا تا کہ بالی ووڈ اداکارہ کوڈالرز میں ادائیگی نہ کی جا سکے۔

بنگلا دیش کی وزارت ثقافت نے یہ تقریب منسوخ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نورا کوویمن لیڈرشپ کارپوریشن کے ایونٹ میں پرفارم کرناتھا۔

ملک کے مرکزی بینک کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث بینک نے ڈالرزمیں معاوضہ دینے سےانکارکرتے ہوئےکہا کہ بنگلا دیش میں پہلے ہی زرمبادلہ کے ذخائرکم ہیِ، اسی وجہ سے بھارتی ڈانسر کوڈالرز میں معاوضہ ادا نہیں کیا جاسکتا۔

رپورٹ میں اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ نورا کو کتنا معاوضہ دیا جاناتھا۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش میں 12 اکتوبرتک زرمبادلہ کے ذخائر 36 ارب 90 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے تھے اور حکومت نے قرض سے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغازکردیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آفیشل گانے میں شامل نورا فاتحی آئندہ ماہ 20 نومبرکو قطرمیں ہونے والی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کریں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں