سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کرکے متاثرہ لوگوں ان کے مسائل معلوم کرنے کے لیے مل رہے ہیں.شہبازشریف

قدرتی آفت کی شدت اندازوں سے زیادہ ہے وقت کاتقاضاہے کہ ہم بطور ایک قوم اس قدرتی آفت کاسامناکرنے والے اپنے لوگوں کی حمایت میں اکھٹے ہوں.وزیراعظم کی سیاسی قوتوں اور عوام سے اپیل

اسلام آباد,  وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ہمیں اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے بطور قوم قدرتی آفت کاسامناکرنے والے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑاہونا ہوگا جنہیں آج ہماری ضرورت ہے. ہفتہ کے روزاپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ اورمتاثرہ لوگوں سے مل رہے ہیں.

وزیراعظم نے کہاکہ قدرتی آفت کی شدت اندازوں سے زیادہ ہے وقت کاتقاضاہے کہ ہم بطور ایک قوم اس قدرتی آفت کاسامناکرنے والے اپنے لوگوں کی حمایت میں اکھٹے ہوں وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں اپنے اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑاہونا ہوگا جنہیں آج ہماری ضرورت ہے.

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیرخرم دستگیر کے ہمراہ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ ضلع سجاول کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر توانائی نے ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور سیلاب زدگان میں راشن بھی تقسیم کیا انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.

دریں اثنا وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں . اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹیز کے اراکین عوام اور انتظامیہ کے مابین رابطے کو یقینی بنائیں گے کمیٹیوں کے ممبران این ڈی ایم اے اور وفاقی ایجینسیز کے ماتحت جاری ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ممبران کمیٹیز متاثرین تک خوراک و ادویات و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے واضح رہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کو بھی بلوچستان کی کمیٹی کا ممبر نامزد کیا ہے.

آغا حسن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے متاثرین ایمرجنسی کی صورت میں میرے ذاتی نمبر3844271۔

0300 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں