سعودی حکومت کا مفت عمرہ ویزا دینے کا اعلان حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں

سعودی حکومت نے قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ لینے والے شائقین کیلئے مفت عمرہ ویزا کا اعلان کر دیا۔

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جن افراد کے پاس حیا کارڈ اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی دستاویزات موجود ہیں، اُن افراد کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک سال کے لیے عمرے کا ویزا مفت ہوگا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جو آئندہ ماہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، وہ سعودی عرب، کویت، اومان اور متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکتے ہیں۔

یہ حیا کارڈ کیا ہے؟

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حیا کارڈ کو فین آئی ڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ قطر کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک قسم کی دستاویز ہے۔ یہ دستاویز خصوصی طور پر فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کی گئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ دیکھنے کے لیے اس کارڈ کا ہونا لازمی ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے آپ کے پاس حیا کارڈ اور اس میچ کے ٹکٹ لازمی ہیں اس کے بعد ہی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اس کارڈ کی خاصیت یہ ہے کہ ایک بار آپ یہ کارڈ لے چکے ہیں، پھر آپ کو اسے بار بار لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کارڈ ہر میچ کے لیے کارآمد ہوگا۔

قطر میں 20 نومبر سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہونے جا رہا ہے، بین الاقوامی طور پر سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہو گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں