کمسن بچوں پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر پولیس کا ایکشن کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا۔۔۔

چچا کی جانب سے کمسن بچوں پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے صفدر نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر حسین نے چند ہفتے قبل کم سن بہن بھائیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، کمسن بچے اسکول یونیفارم میں روتے رہے لیکن ملزم کو رحم نہ آیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ بچوں کو تحویل میں لے کر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے بلوچ کالونی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر سے 100، 50 روپے اٹھانے پر بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ چند ہفتے پرانا ہے تاہم آج ویڈیو وائرل ہوتے ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں پر جب تشدد کیا گیا تو والدین موجود نہیں تھے، بچوں کی والدہ پنجاب میں تھیں۔ بچوں کی رہائش کراچی کے علاقے رحمان کالونی سیکٹر اے کی ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں