نیویارک: امریکا میں ایک شخص نے ہاکی میچ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی-
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں ایک آدمی نے اپنے پروپوزل کو یادگار بنانے کے لیے ایک ہاکی میچ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا مگر اس کا یہ فیصلہ ایسا غلط ثابت ہوا-
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ نیشنل ہاکی لیگ میں نیویارک آئی لینڈرز اور فلوریڈا پینتھرز کا میچ دیکھنے گیا جہاں اس نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا۔
— Roger Farina ❌ (@roger_farina) October 14, 2022
وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص نے پہلے اپنی شرٹ اتاری کیونکہ اس نے اپنے سینے پر لکھ رکھا تھا کہ ”Plz say yes“۔ اس کے ساتھ ہی آدمی ایک گھٹنے پر جھک گیا اور انگوٹھی آگے بڑھاتے ہوئے لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی۔
وہاں پر موجود سینکڑوں لوگ یہ منظر دیکھ رہے تھے اور لوگوں نے مذاق میں ’just say No‘ کے نعرے لگانے شروع کردئیے مگر لڑکی نے سچ مچ انکار کر دیا لڑکی آدمی کے ہاتھ تھام کر اسے کچھ کہتی ہے اور اس کی شادی کی پیشکش کو ٹھکرا کر وہاں سے چلی جاتی ہے۔
آدمی اس کے جانے کے بعد کچھ دیر تو سکتے کے عالم میں وہیں ایک گھٹنے پر ہی مبہوت رہتا ہے اور پھر اپنی سیٹ پر آ کر بیٹھ جاتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو پر کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ شادی کی پیشکش دو لوگوں کے درمیان ہونی چاہیے۔ اس طرح ہزاروں لوگوں کے بیچ کسی کو شادی کی آفر کرنا ہی غلط ہے۔