کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور میگزین برآمد۔

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد محمد شاہ عرف ڈنگ عرف طلحہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر خٹک چوک میٹروول کے علاقے میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کراچی میں اپنا نیٹ ورک بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزم سی ٹی ڈی پشاور کو سنگین مقدمات میں مطلوب ہے اورعسکری تربیت یافتہ ہے، جس کا تعلق ٹی ٹی پی کے طارق گریڈ گروپ سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایف سی کی چوکی پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا جبکہ 27 جولائی 2022 کو حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔

ملزم آدم خیل کے مختلف علاقوں سے لوگوں سے بھتہ لینے میں بھی ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، جس میں مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں