وزیراعظم نے یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی۔
وفاقی حکومت نے ملکہ برطانیہ (الزبتھ دوم) کی وفات پر کل سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پیر کو سرکاری سطح پر یوم سوگ منایا جائے گا، جس میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی۔
وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔