پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے: چودھری پرویز الٰہی

سیلاب زدگان کیلئے 9 ٹرک بھیجے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری محمد افضل ساہی کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور متاثرین سیلاب کی بحالی و آبادکاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہے، مخیر حضرات وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں رقوم جمع کرا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کیلئے 9 ٹرک بھیجے گئے ہیں جن میں ادویات، راشن اور دیگر امدادی سامان شامل ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں