بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کا امکان وزیراعظم شہبازشریف بجٹ سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے

شہریوں کی جانب سے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فائلرز کے بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد ہوتا ہے، نان فائلرز کے کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے ذریعے ایف بی آر نے نان فائلرز سے 20 ارب روپے جمع کرنے کا پلان تیار کیا، ایف بی آر حکام نے ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ہدایت آئی ایم ایف کو بھجوا دی ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے بینکوں سے رقم نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد کردی، شہباز شریف بجٹ 2024/25ء سے قبل آئی ایم ایف حکام سے ٹیکس تجاویز پر بات کریں گے۔

دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے، پاکستان سے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ نے اعلامیہ جاری کردیا، جس میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتہن پورٹرکی زیرصدارت وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے 13 سے 23 مئی تک طویل مذاکرات کیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ کے تحت اہداف پرمکمل عملدرآمد کیا ہے، حالیہ پروگرام اور اہداف پر عملدرآمد ہونے سے آئندہ نئے قرض پروگرام کو سپورٹ ملے گی، پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، تاہم پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس کی منصفانہ وصولی ہونی چاہیئے، پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف ایکسٹنڈڈفنڈ فیسلٹی پروگرام سے معیشت مستحکم ہوگی۔

آئی ایم ایف نے اعلامیہ میں کہا کہ ملکی معیشت میں گروتھ اور استحکام کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات ناگزیر ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی اینڈ ایکسچینج ریٹ کومناسب سطح پررکھنا ہوگا، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اہمیت ترین ضرورت ہیں، توانائی کی پیداواری لاگت کم کرنے اور مہنگائی کے کنٹرول ہونے تکے سخت مانیٹری پالیسی استعمال کرنے کے ساتھ سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت سرکاری کارپوریشنز کی نجکاری کی ضرورت ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں