بھارتی اپوزیشن جماعت ’’کانگریس‘‘ کے رہنما راہول گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں انتخابات میں بھاری مینڈیٹ ملا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم عدلیہ اور خفیہ ایجنسیوں کیخلاف لڑرہے تھے ،تمام اداروں کو نریندر مودی اور امیت شاہ نے ڈرایا دھمکایا ،مودی اور اڈانی کے درمیان کرپشن کا تعلق ہے۔
عوام نے واضح کردیا ہے کہ اب مودی نہیں چاہیے،بھارتی عوام نے آئین کو بچانے کے لیےہمارا ساتھ دیا،عام انتخابات کے نتائج مودی کی شکست ہیں،ہماری لڑائی بھارت کے آئین کو بچانے کی تھی۔
ہم نےعوام سے جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے،ہمارے خلاف پوری ریاستی مشینری استعمال کی گئی،حکومت کا حصہ ہوں گے یا نہیں ،اتحادیوں سے کل مشاورت کریں گے۔
مجھے یقین تھا کہ ہم جیتیں گے،خفیہ ایجنسی، بیوروکریٹس اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی،انہوں نے پارٹیاں توڑیں ،چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا ،حکومت سازی سے متعلق کل اتحادیوں کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی۔کانگریس پارٹی نے بھارت کو ایک نیا وژن دے دیا ہے،ہمارا ساتھ غریبوں اور مزدوروں نے دیا۔