صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں چالاک دوست بیوپاری کے لاکھوں روپے مالیت کے قربانی کے جانور لے کر فرارہوگیا، جھنگ بازار پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم شعیب وغیرہ کی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق عبداللہ نے جھنگ بازارپولیس کودی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس نے اپنے واقف کار دوست ملزم شعیب کوشاداب کالونی کے قریب لاکھوں روپے مالیت کی قربانی کے جانور فروخت کرنے کیلئے دیئے اورعیدالاضحیٰ قریب آنے پر قربانی کے جانوروں بارے دریافت کیا تومعلوم ہوا ملزم شعیب نے قربانی کے جانور فروخت کردیئے ہیں جس پرملزم سے رقم کا مطالبہ کیا جس پر اس نے دھمکیاں دیں کہ اگرجانوروں یا رقم کا تقاضا کیا توجان سے ماردوں گا، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو جھنگ بازار پولیس بیوپاری عبداللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔